مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کروانے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں

لاہور. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کروانے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عدالت نے مریم نواز کو 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب کی جانب سے پیشی کا نوٹس بھیجا گیاتھا کہ جس کی وجہ سے انہوں نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے انکی ضمانت منظور کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں