شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پہلی مرتبہ ویڈیو سوشل میڈیاپر شیئر کر دی

لاہور.قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اپنے بیٹے ’ اذہان ‘ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے چہرے پر ’ سپائیڈر مین ‘ کا ماسک پہن رکھاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسپائیڈرمین بنے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے ۔شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ نہایت دلچسپ کیپشن بھی دیا کہ ’’ سپائیڈر مین بمقابلہ منی کیپٹن امریکہ ‘‘۔

سابق کپتان کی ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے بھی لائیک کی اور اسے 1لاکھ 63 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں