اپوزیشن کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ دینی چاہئے، فواد چوہدری

اسلام آباد. وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے۔مسلم لیگ ن ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے،مریم نواز کی بچگانہ سیاست ن لیگ کوکہیں نہیں لے جاسکتی،اداروں کے خلاف جانے سے آپ کی اپنی سیاست کونقصان پہنچ رہاہے،پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) اپنے مفاد کے بجائے ملکی مفاد کودیکھتی تو صورتحال اورہوتی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو کرداراداکرنے کی پیش کش کی گئی ہے، اپوزیشن والے انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے کرکردار ادا کریں،ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے،قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرانتخابی اصلاحتی کمیٹی بنارہے ہیں ،ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے، وزیراعظم نے پہلے ہی الیکشن اصلاحات کی بات کی تھی اگر اس وقت بات مانی جاتی تو سینیٹ الیکشن میں مذاق نہ بنتا۔

بابراعظم نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے جہا ز میں سے اپنی تصویر شیئر کر دی
انہوں نے کہاسینیٹ الیکشن کے بعد ن لیگ والوں کامنہ بناہواہے،انہیں کہاتھا آئیں انتخابی اصلاحات کریں،مسلم لیگ ن ملک کے لیے اپنا کردار اداکرے،استعفیٰ استعفیٰ کا کھیل بہت ہوچکا اب آگےبڑھنے کا وقت ہے،قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں،سینیٹ کا الیکشن کاجس طرح مذاق بنا سب کے سامنے ہے،وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا آپ کی ضدکافائدہ حکومت کوہوگا۔جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں