کورونا ویکسین، 50سال سے زائد عمر کے افرادکی رجسٹریشن 30مارچ سے ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد. وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے 50سال سے زائد عمر کے افرادکی کورونا ویکسی نیشن کا عمل 30مارچ سے شروع ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ30مارچ سے 50سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ضرور رجسٹریشن کروائیں۔60سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی کی جارہی ہے۔ویکسی نیشن کروانے والے50سال سے زائد عمر کے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں