ن لیگ کو بڑا دھچکا ،پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے

اسلام آباد .پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کی سیٹ ن لیگ سے چھین لی ہے ، سیدیوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، یوسف رضا گیلانی کے حق میں 30 ووٹ دیئے گئے ۔ن لیگ کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن کے 26 ووٹ ملنا تھا لیکن جمعیت علماءاسلام کے سینیٹرز نے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیا ہے جس کے باعث ن لیگ کے امیدوار کو 21 افراد کی حمایت حاصل ہو سکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں