صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ویکسی نیشن کیلئے پیمرا میدان میں آگیا، خط لکھ دیا

اسلام آباد .پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ویکسی نیشن کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھ دیا۔

پیمرا کے خط میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو، ٹی وی چینلز اور کیبل ڈسٹری بیوٹرز نے کورونا وبا کے حوالے سے آگاہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صحافی اور میڈیا ورکرز وبائی مرض سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان میں سےمتعدد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں۔ میڈیا ورکرز کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کی ویکسی نیشن ترجیحات میں شامل کی جائے اورفرنٹ لائن میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی مفت ویکسی نیشن کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں