سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہمراہ تصویرشیئر کردی

اسلام آباد.قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ایک میچ کے دوران لی گئی یادگار تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ماشااللہ، جب آپکا بیٹا آپ کے ساتھ چلے تو یہ سب سے اچھا محسوس ہوتا ہے“۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویرمیں سابق کپتان اوران کے بیٹے کو گراﺅنڈکی باﺅنڈری کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں