بحرین میں یومِ پاکستان کی تقریب، مسلم لیگ (ن) مڈل ایسٹ کے کوآرڈینیٹر شیخ سعید کی خصوصی شرکت

ریاض . پاکستان مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے کوارڈینیٹر شیخ سعید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے پاکستانی قوم باصلاحیت ہیں اور ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں پاکستان قدرتی وسائل سے مالا ملک ہے اس کے کھیت کھلیان ہمارے مددگار ہیں اور ہمارے وسائل ہمیں بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین میں یومِ پاکستان کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا شیخ سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر پاکستانیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے مگر ناقص حکمت عملی اور کمزور جمہوری ڈھانچے کی بدولت اور بار بار ڈکٹیٹروں کی مداخلت سے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جب جب میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ برسراقتدار آئی ملک و قوم نے ترقی اور خوشحالی کے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈویلپمنٹ کا ایک ایسا جال بچھایا جس کی اشد ضرورت تھی جس سے آج بھی عوام بہتر طور پر استفاده حاصل کر رہے ہیں آج بھی میاں نوازشریف ملکی صورتحال اور ڈوبتی معیشت کو بچا سکتے ہیں نوازشریف قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مسلم لیگ کے ایسے رہنما ہیں جو پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی ہمیشہ کوشش میں رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر پاکستان ہر صورت میں ایک جمہوری ملک بن کر رہے گا اور یہی اس کی ترقی اور بقا کا واحد حل ہے.

شیخ سعید احمد نے مسلم لیگ ن بحرین کے تمام عہدیداروں اور ورکرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے تعاون کے ساتھ جس طرح ان کے ساتھ پارٹی امور کی انجام دہی میں ساتھ دیا ہے اور اپنے پیار سے نوازا ہے اس کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہے مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ بھر میں پارٹی ورکرز کو متحرک کرے گی اور پارٹی کو مضبوط بنایا جائے گا ہم نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں تقریب کے آخر میں یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں