نیب” احتساب سب کے لیے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد. چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیںبلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدرات ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 12انکوائریز کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اورسابق سٹی ناظم مقبول لہڑی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف انکوائریزی منظورکی گئیہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کاکہنا تھاکہ بند عنوانی سب سے بڑا جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستانبنانے کے لئے بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔نیب کسی دباﺅ، دھمکی اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا، احتساب بیورو پر بلاجواز تنقید کرنے والے اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں