سینیٹر شیری رحمان کا کورونا ویکسین کی غیر منظم قیمتوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد. پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی غیر منظم قیمتوں پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین 160فیصد مہنگی مل رہی ہے جوغربت اور مہنگائی کی وجہ سے نچلے طبقے کی پہنچ سے دور ہے، ویکسین کی عالمی قیمت پر دستیا بی کو یقینی بنایا جائے، چین کی جانب سے ویکسین کا تحفہ دینے پر شکر گزارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں