بھارتی اداکار کارتک آریان کورونا میں مبتلا ہوگئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کارتک آریان نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میرے لیے دعا کریں۔ اداکار نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں طبی علامت ’’پوزیٹو‘‘ بنا ہوا تھا۔

کارتک آریان کی پوسٹ پر مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ نہیں ہوگا، آپ وائرس کو شکست دیدیں گے جب کہ کچھ صارفین نے ایس اوپیز اور احتیاطوں سے بھرے پیغامات بھی بھیجے۔

کارتک آریان نے دو روز قبل ہی کیارا ایڈوانی کے ساتھ لیکمے فیشن ویک میں پھربور پرفارمنس دی تھی جس کا اختتام ہفتے کو ہوا اور آج کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیشن ویک کے منتظمین اور شرکاء نے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، تمنا بھاٹیہ اور ملائیکہ اروڑا کو متاثر کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں