این اے 249 ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی سمیت2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی .این اے 249 ضمنی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی سمیت 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے،مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی جس میں 11 میدواروں کے کاغذات منظوراوردو کے مستردکر دیئے گئے۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار وحید شاہ اورآزادامیدوار زنیرہ رحمان کے کاغذات مستردکردیئے گئے۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،ایم کیوایم امیدوارفیاض قائم خانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،ریٹرننگ افسر سجاد خٹک نے فیاض قائم خانی کے کاغذات منظور کرلئے جبکہ مسلم لیگ جونیجو گروپ کے محمد اشرف کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکرلئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں