گیس صارفین پر105 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش

اسلام آباد.گیس صارفین پر105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاںکرلی گئیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اوگرا کا کہناہے کہ سوئی ناردرن اورسوئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی ،گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی۔

اوگرا کاکہناہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے ،سوئی سدرن نے قیمت 778روپے 59 پیسے سے 888 روپے 37 پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی ،اسی طرح سوئی ناردرن کی قیمت میں 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے،سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں