کورونا ویکسین لازمی ہے، اثر کرنے میں چند ہفتے کا وقت لگتا ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد.صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کوویڈ19 ویکسی نیشن لازمی ہے ،کورونا ویکسین دو خوراک میں لگائی جاتی ہے ،کورونا ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتے کا وقت لگتا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ زیادہ تر کیسز میں ویکسین سوفیصد موثر ہے ،باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے،صدر عارف علوی نے کہاکہ ان سے بچیں جو کچھ جانتے نہیں اور شک پیدا کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں