سندھ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، مرتضی وہاب

کراچی. ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہا ب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مرتضی وہاب نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نااہلوں کے ٹولے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، فردوس عاشق اعوان پارلیمان میں رہنے کے باوجود قانون سے عاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور سند ھ حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں