آن لائن ملازمت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس کی تکمیل، امریکی قونصل جنرل روڈریگز نے پاکستان امریکہ الیومنی نیٹ ورک کوسراہا

لاہور(ویب ڈیسک) پاک امریکہ الیومنی نیٹ ورک کے زیراہتمام آن لائن ملازمت اور صلاحیتوں کے بارے میں چار روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے ، اختتامی تقریب میں لاہور میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈیگز نے بھی شرکت کی اورشرکاءسے اپنے خطاب میں ملازمت کی مہارت میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرنے پرانہیں سراہا۔

اس کانفرنس میں 150 سے زائد پاکستانی طلباءکو ملازمت کی مہارتیں سیکھنے ، نیٹ ورک بنانے ، پیشہ ورانہ رابطے بنانے، اور اپنی پہلی ملازمت حاصل کرنے یا کاروباری شخصیت کے طور پر کاروبار شروع کرنے کے لئے درکار صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع دیا گیا، کانفرنس میں بالخصوص خواتین کی ملازمت کی مہارتوں کے لئے خصوصی سیشن رکھا گیا۔

یادرہے کہ اس کانفرنس کا آغاز 12 مارچ کو قونصل جنرل کیتھرین روڈریگ نے کیاتھاجس کے موضوعات میں موثر سی وی بنانا ، ملازمت کے لیے انٹرویو کی تیاری ، طلباءمیں خود اعتماد پیدا کرنا ، کیریئر کے نتائج سے مربوط کرنا ، مہارت پیدا کرکے خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانا اورایک کاروباری ذہن تیار کرنا شامل تھا۔

یادرہے کہ پاکستان امریکہ الیومنی نیٹ ورک (PUAN ) پاکستانیوں کا ایک نیٹ ورک ہے جوامریکی حکومت کی طرف سے سپانسر کردہ ایکسچینج پروگرام جس کا مقصد پاکستان اور امریکی عوام کے مابین تعلقات کو پروان چڑھا ہے ، کا حصہ ہیں۔ان پرعزم لوگوں نے کمیونٹی سروس ، کانفرنسوں ، نوجوانوں کی رہنمائی میں قابل قدر خدمات دیں۔ یہ نیٹ ورک امریکی سفارت خانہ اور پاکستان میں امریکی ایجوکیشنل فاو نڈیشن (یو ایس ای ایف پی) کے مشترکہ طور پر زیر انتظام کام کررہاہے جس کا شمار دنیا کے فعال ترین نیٹ ورکس میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 32ہزار سے زائد ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں