وزیراعظم کی گزشتہ روز کیا مصروفیات رہیں اور طبیعت میں خرابی کب محسوس ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور .پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تیزی پکڑ لی ہے اور لاہور میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک محفوظ رہنے والے وزیراعظم عمران خان بھی تیسری لہر میں وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل ویکسین بھی لگوائی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب بھی کیا تھا ، مالاکنڈ سے واپسی پر عمران خان کی طبیعت میں نازسازی ظاہر ہوئی جس پر وہ وزیراعظم ہاﺅس جانے کی بجائے سیدھے بنی گالہ چلے گئے اور وہ وہیں سے امور حکومت چلا رہے تھے ۔حکومت کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں بھی سخت کر دی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں