اختلافات بڑھ گئے،پیپلزپارٹی نے اعظم نذیر تارڑ کا نام اپوزیشن لیڈر کے طور پر مسترد کردیا

اسلام آباد. سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کی خلیج بڑھ گئی ، پیپلزپارٹی نے اعظم نذیر تارڑ کا نام اپوزیشن لیڈر کے طور پر مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو لے کر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات شدید ہو گئے ،مسلم لیگ ن سینیٹ میں اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے ،پیپلزپارٹی کو اعظم نذیر تارڑ کے نام پر شدید تحفظات ہیں ۔
ذرائع کاکہناتھا کہ اعظم نذیر تارڑ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کے وکیل تھے ۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین جے یوآئی اور اپوزیشن لیڈر ن لیگ کافیصلہ ہواتھا،پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں