لاہور میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کی بہن کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں ڈکیتی کروائی اور پھر۔۔ انتہائی حیران کن واقعہ

لاہور .صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی کی انوکھی ترین واردات نے سب کو چکرا کر رکھ دیا لیکن جب پولیس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ماں کا اپنا بیٹا ہی ملوث نکلا اور اس نے یہ پلان اپنی سالی کے ساتھ مل کر بنایا۔

تفصیلات کے مطابق عماد نامی شہری نے اپنی سالی کے ساتھ مل کر سارا پلان بنایا اور اپنے ہی گھر میں اپنی والدہ کا زیور چوری کروانے کیلئے ڈکیتی کروائی ۔ عماد نے بتایا کہ پانچ سال قبل اس نے اپنی پسندکی شادی کی تھی جس پر خالہ میرے خلاف تھیں اور وہ مجھے کہتی تھیں کہ پیسے دو تو میں کہتا تھا کہ میری بیس ہزار روپے تنخواہ ہے میں آپ کو پیسے کہاں سے دوں ، میں نے اپنی سالی کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا ، اگلے دن میری سالی نقاب میں گھر آئی ، میں اس وقت گھر سے باہر تھا اور میری بیوی بچوں کو سکول داخل کروانے کیلئے گئی تھی ، والدہ گھر پر اکیلی تھیں ، میری سالی نے پلان کے مطابق میری والدہ کو دھمکایا لیکن جب میں واپس آیا تو میری والدہ کو چھریاں لگی ہوئی تھیں اور میری سالی سامان کے ساتھ فرار ہو چکی تھی ۔

عماد کاکہناتھا کہ کچھ دیر کے بعد پولیس آ گئی اور میری والدہ نے تمام صورتحال انہیں بتائی اور جب پولیس نے مجھ سے پوچھا تو میں نے بھی سب کچھ اسی طرح بتایا ، میری سالی سب سامان لے کر محلے میں تیسرے چوتھے گھر کی چھت پر چھپی ہوئی تھی ، پولیس چھت پر چلی گئی ، اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو پکڑی گئی ، میری والدہ کو نہیں پتا تھا کہ چوری کیلئے آنے والی میری سالی کیونکہ اس نے نقاب کر رکھا تھا ، میں نے یہ پلان اپنی بیوی کو بتایا تھا لیکن وہ مجھے منع کرتی رہی ۔ میں نے کہا کہ اس کے بعد ہم گھر سے الگ ہو جائیں گے۔ عدالت نے ملزم کی بیوی اور سالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں