عوامی خدمت کیلئے آئیں ہیں، کرتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے آئیں ہیں، عوامی خدمت کرتے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے منیراحمد کی قیادت میں وفد ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں حیدر کھرل، میاں طاہر حمیداور ذکریابٹ شامل تھے،ہاشم جواں بخت، صمصام بخاری اور سردار آصف نکئی بھی ملاقات میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں شمولیت پر منیر احمد خان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی شفاف پاکستان کی فتح ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا،صادق سنجرانی،مرزاآفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی،اپوزیشن کواب منفی سیاست چھوڑکرہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ رونااپوزیشن کامقدرہے اوریہ روتے ہی رہیں گے،پی ڈی ایم والے ملک کامستقبل تاریک کرنے کے درپے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں