چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ آج ہوگا، یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

اسلام آباد.چیئرمین سینیٹ کی گدی پر کون بیٹھے، اس کا فیصلہ آج ہوگا ، یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا جس کے لیے چھوٹی جماعتوں کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے اور وہ بازی پلٹنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

سینٹ سے 52 سینیٹرز گزشہ روزریٹائر ہو گئے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں،48 نو منتخب ارکان سینیٹ آج حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے آٹھ، بلوچستان عوامی پارٹی کے چھ، مسلم لیگ(ن)کے پانچ، جمیعت علما اسلام ف کے تین جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے دو،دو اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے،نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو چھ سال کی مدت یعنی 2021سے 2027تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں