”صادق سنجرانی مجھ سے ملنے گھر آئے اور قرآن پر حلف اٹھانے کیلئے تیار تھے کہ ۔۔“پیپلز پارٹی نے انہیں پچھلے الیکشن میں ووٹ کیوں دیا ؟ بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد .پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے گزشتہ انتخاب میں صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کی وجہ بیان کر دی ہے اور کہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکارکا مقابلہ کرے گی اور کسی صورت سینیٹ کا چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین تحریک انصاف سے نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر صادق سنجرانی کی مبینہ پرانی ویڈیوگردش کر رہی ہے،کسی کوعلم نہیں کہ ہم نےصادق سنجرانی کوسینیٹ چیئرمین کے لیے کیوں ووٹ دیا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق اس وقت ہمارے پنجاب کے بعض ساتھیوں کا خیال تھا کہ مسلم لیگ ن سے مل کر سیاست نہیں ہوسکتی، اس وقت آزاد سینیٹر صادق سنجرانی مجھ سے ملنے گھر آئے،صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کیلئے مدد مانگی تھی۔

بلاول کے مطابق صادق سنجرانی نےکہا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوجاو¿ں گا، صادق سنجرانی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے قرآن پر حلف تک اٹھانے کو تیار تھے، انہیں قرآن پرحلف اٹھانے سے منع کیا اور کہا کہ آپ کی بات پر اعتبار ہے، لیکن انہوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومتی ترجمان سنجرانی کو ریاستی امیدوار قرار دےکر اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں