حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد.حکومت نے مسلسل دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو سات روپے کی کمی کی گئی ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈرکی قیمت میں82 جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں317 روپےکی کمی ہوئی ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت مارکیٹ میں ایل پی جی 120روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں