جے یوآئی(ف)سے مراد فیملی پارٹی ہے، حافظ حسین احمد

اسلام آباد.جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کاکہناہے کہ جے یو آئی( ف) بھی موروثی پارٹی بن گئی ہے، عام کارکن کے بجائے بھائی بیٹا اوربیٹی آتے ہیں ،جے یوآئی(ف)سے مراد فیملی پارٹی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کو انٹرویو میں حافظ حسین احمد کاکہناتھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی آزادی مارچ کی طرح اس بار بھی دھوکا دینگی،پیپلزپارٹی فضل الرحمان کو ماموں بنا رہی ہے،کارکن 26 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو نکلیں ،29مارچ تک معلوم ہو جائے گا ن لیگ اور پی پی کے کتنے کارکن نکلے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا سربراہ نمائشی ہے ،گیلانی کو سینیٹر اور اب چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں