پنجاب حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش ،عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، وزیراعظم اور سینئر قیادت کا فیصلہ

اسلام آباد.تمام افواہیں دم توڑ گئیں ، عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی سینئرقیادت کی اہم بیٹھک ہوئی،عثمان بزداراور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی،وزیراعظم اور پی ٹی آئی سینئر قیادت نے عثمان بزدارپراظہار اطمینان کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ بزدار حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ،پارٹی قیادت نے کہاکہ عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام جاری رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور سینئر پارٹی رہنماﺅں میں گزشتہ روزملاقات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں