سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے بعد نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

کوئٹہ .سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات برقرارہیں،پی ٹی آئی کے یارمحمدرند کے بعدنصیب اللہ مری بھی ناراض ہو گئے اورحکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکارکردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگرارکان نے بھی یارمحمدرندکی حمایت کردی،ناراض ارکان کاکہناہے کہ مرکزی قیادت نے سینیٹ انتخابات کے فیصلے پراعتمادمیں نہیں لیا۔

بلوچستان میں حکومتی اتحادی بی این پی عوامی بھی حکومت سے ناراض ہے،بی این پی عوامی کے اسراراللہ زہری بھی سینیٹ انتخابات کی دوڑسے نکل گئے، اسراراللہ زہری کاکہناہے کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجودوعدہ پورانہیں کیاگیا،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بھی ووٹ دینے میں آزادہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں