سینکڑوں بچوں کو پاکستان سے کہاں سمگل کردیا گیا؟ انصار برنی کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی رہنما انصار برنی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے سینکڑوں بچوں کو اغوا کرکے یونان سمگل کردیا گیا ہے جنہیں یورپ میں زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصار برنی نے کہا کہ آٹھ سے10 سال کے بچوں اور بچیوں کا سمگلنگ کا سفر انتہائی بھیانک ہے، انصاربرنی ٹرسٹ سینکڑوں بچوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہے، بچوں کو کوئٹہ سے ایران پھر ترکی اور وہاں سے یونان لے جایا جاتا ہے جب کہ بچوں کو یورپ میں فروخت کیا جاتا ہے جہاں ان سے زیادتی کی جاتی ہے اور فلمیں بنائی جاتی ہیں۔

انصار برنی کا کہنا تھا کہ سمگل کیے گئے بچوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، پاکستان میں ہرجگہ رشوت چل رہی ہے حکومت خاموش ہے لہٰذا بچوں کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں