راکھی ساونت نے سلمان خان کیساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا

ممبئی (ویب ڈیسک) فائنل میں پہنچنے سے قبل آفر قبول کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے قبول کرتے ہوئے بگ باس سے راہیں جدا کرنیوالی اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ مسکراتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادشاہوں کے بادشاہ اور کوئی نہیں بلکہ سلمان خان ہی ہیں۔

راکھی نے سلو میاں کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ خدا اُن کو نہ صرف بہت ساری خوشیاں عطا کرے بلکہ اُن کی تمام مرادیں بھی پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں