سینیٹ الیکشن، فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری

کراچی .الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کونوٹس جاری کردیئے،الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی، قادر خان نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی پیش ہوئے، رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیاکہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں