وزیراعظم کا دورہ سری لنکا، قومی ایئر لائن کی بجائے سری لنکن کمرشل پرواز سے جائیں گے

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے باعث منگل کوہونیوالا وفاقی کابینہ کااجلاس منسوخ کردیاگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم لاہور سے سری لنکا کی کمرشل فلائٹ پرجائیں گے، وزیراعظم لاہور سے سری لنکا کی کمرشل فلائٹ سے سفر کریں گے، وزیراعظم پاکستانی طیارے پر سری لنکا نہیں جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کی وجہ سے کابینہ اجلاس نہیں بلایاگیا۔

وزیراعظم رواں ماہ کے آخری ہفتے عوام کی ٹیلی فون کالزدوبارہ سنیں گے،وزیراعظم 75منٹ تک براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور معاونین بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں