پی ٹی آئی نے برطانیہ سے پارٹی اکاﺅنٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آبادپی ٹی آئی نے برطانیہ سے پارٹی اکاﺅنٹ مین منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں،تفصیلات سیکرٹری تحریک انصاف کے او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے جاری کیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عبداللہ ریاڑ کاکہنا ہے کہ 8 کروڑ87 لاکھ”ممنوعہ فنڈنگ“کاڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، ہزاروں پاکستانی پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے،انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں 11ہزار208 پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی ، دیگر ممالک میں ہونے والی رکنیت کی تفصیلات بھی جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں