پی ٹی آئی سینیٹ میں 28سے 30 نشستیں حاصل کرے کی ، فوادچودھری

اسلام آباد.وفاقی وزیر فوادچودھری کاکہناہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں 28سے 30 نشستیں حاصل کرے کی ،پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ن لیگ اورپی پی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا کہ تیل کس بھاﺅ ہے،جلسوں ،بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائے گا،ان کاکہنا ہے کہ امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں