یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں، حسن علی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

لاہور . پارٹی گرل کے بعد پارٹیاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ ہورہی ہیں، اب جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹر حسن علی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شیئرکی۔

یادرہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے سیلفی موڈ میں ویڈیو بناتے ہوئے بتایا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت گئے ہیں، ہم پارٹی کررہے ہیں‘اس کے عبد ٹیم نے نعرہ بلند کیا۔ویڈیو دیکھئے

اپنا تبصرہ بھیجیں