‘جب پی ٹی آئی کا امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو اس کو پیار سے اندر بٹھا کر پوچھنا۔۔۔’مریم نواز کے حکومت پر طنزکےنشتر

وزیر آباد. پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب تحریک انصاف کا امیدوار آپ سے ووٹ مانگنے آئے تو اس کو پیار سے اندر بٹھانا اورکہنا کہ آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دے دیں، 50 لاکھ گھر دے دیئے اب آپ کی مہربانی کوئی اور لارا نہ لگائیں ، یہاں سے تشریف لے جائیں۔

وزیرآباد میں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ان کے امیدوار کو بجلی ، گیس ، پانی کے بل لا کر دکھانا، پھر پٹرول کی پرچیاں دکھانا اور کہنا کہ یہ لو اپنے ووٹ اور گھر جاؤ۔ ان کو اپنے گھر کا کنسترجس میں آٹا چینی ڈالتے ہیں وہ خالی دکھانا ، اگر وہ پھر بھی نہ جائیں تو گھر میں بچی کھچی سبزیاں کا ہاران کے گلے میں ڈالنا اور انڈے مار مار کر ان کو بھگا دینا۔

انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ میں آج وزیرآباد میں ووٹ مانگنے نہیں آئی صرف نوازشریف اور شہبازشریف کا دور یاد کرانے آئی ہوں ۔ جتنی خدمت وزیرآباد کی ن لیگ نے کی اتنی کبھی کسی نے نہیں کی، آج نوازشریف اور شہبازشریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں ہوا بلکہ یتیم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں پنجابی میں بات کرتی ہوں تو کہتے ہیں کہ پنجاب کارڈ کھیلتی ہے ، میں پنجاب کی بیٹی ہوں تو تن من دھن سے پنجاب کی بات بھی کروں گی۔ آج اشیائے خورونوش غریب کی پہنچ سے دو ر ہوچکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں