زمین پھٹی نہ آسمان گرا،بیٹے نے سگی ماں کو قتل کردیا

لاہور.لیاقت آباد کے علاقہ میں سنگدل بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لیاقت آباد کے علاقہ سلامت پورہ میں پیش آیا ،جہاں 45سالہ شہزادی بی بی کو اس کے سگے بیٹے احمد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سےفرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش جمع مردہ خان ے جمع کروادی گئی ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں