انڈیا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم،ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام

چنائی .انڈیا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنالیے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت نہ ہوا،شبمان گل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد روہت شرما اور پجارا نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا ،تاہم پچارا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،ان کو معین علی نے کلین بولڈ کیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جب دن کا کھیل ختم ہوا تو رشبھاپنت 33 اور پٹیل پانچ رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور جیک لیچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں