افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پرحملے 5 اہلکار ہلاک 12 زخمی

کابل .افغانستان کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ کنڑ میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیے گئے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔صوبہ قندھار میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں 12پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دھماکا قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پرصبح کے وقت کیا گیا۔جلال آباد میں ہونے والے دھماکے میں 3 شہری زخمی ہوئے،اس دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

گزشتہ ایک ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حملوں میں اضافے کے بعد امریکہ کی جانب سے طالبان سے ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں