واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان، پاکستانی سکھ برادری بھی بھارتی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے میدان میں آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی سکھ برادری بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں آگئی اور پاکستانی سکھ برادری اورپنجابی سکھ سنگت نے ننکانہ صاحب سے واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے جس میں ملک بھرسے کسان اورسکھ سنگتیں شریک ہوں گی۔

ایکسپریس کے مطابق پنجابی سکھ سنگت کے سربراہ سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ کسان ایک عرصے سے بھارتی سرکار کی کسان دشمن زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ،ان سے اظہاریکجتی کیلیے میدان میں نکلیں گے اور اس سلسلے میں ننکانہ صاحب سے ایک بڑی ٹریکٹر ریلی واہگہ بارڈر جائیگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ، بلوچستان، حسن ابدال، پنجہ صاحب اورپشاورسے ریلیاں اور سکھ سنگتیں ننکانہ صاحب پہنچیں گی جہاں قیام کے بعد بڑی ریلی کی شکل میں واہگہ بارڈر جائیں گے، جنوبی پنجاب اور لاہور سے کسانوں کے گروپ راستے میں اس ریلی میں شامل ہوں گے، یہ ٹریکٹرریلی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے تاہم باقاعدہ تاریخ کا اعلان چندروزمیں کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں