سندھ حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟،سندھ ہائیکورٹ مشیران کو اختیارات دینے سے متعلق کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر برہم

کراچی .سندھ ہائیکورٹ مشیران و معاون خصوصی کو اختیارات دینے سے متعلق کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر برہم ہو گئی، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟، اگر ایڈووکیٹ جنرل آفس جواب نہیں دے گا تو سب کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ مشیران و معاون خصوصی کو اختیارات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟، اگر ایڈووکیٹ جنرل آفس جواب نہیں دے گا تو سب کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، مشیران و معاون خصوصی کو براہ راست نوٹس جاری کر دیتے ہیں، اتنے مشیران و معاون خصوصی ہیں کوئی جامع جواب تو جمع کرائیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ صرف عدالتی فیصلوں کے ریفرنس دینے سے کام نہیں چلتا،آپ کے پاس 26 مشیران و معاون خصوصی ہیں۔عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں