مولانا فضل الرحمان کیساتھ دراصل اختلاف کیوں پیدا ہوا؟ مولانا شیرانی بول پڑے

ہری پور(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نام کی جمہوریت ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن نے جماعت کو اپنے نام پر اوراپنے گھر کی جماعت بنا لیا تھا۔

جماعت اپنے راستے سے نکل کر دوسرے راستے پر چل نکلی جو ہمیں قبول نہیں، جماعت کا دستور سے ہٹ جانا اختلاف کا سبب بنا ، 2002سے 2018 تک جماعت جمعیت علمائے اسلام(ف)کے نام سے رجسٹرڈ تھی ، 2020 میں جماعت کا نام جمعیت علماءاسلام پاکستان درج ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں