کراچی: سرجانی ٹاﺅن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر باڈی بلڈرقتل

کراچی .کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر باڈی بلڈرکو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں دو ملزموں نے باڈی بلڈر فاروق رفیق کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی،مرنے سے پہلے شہری فاروق رفیق نے ایک ڈاکو کا سر بھی پھاڑدیا۔جاں بحق فاروق رفیق باڈی بلڈر،کراچی چیمپن اورمسٹرسینٹرل بھی رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں