بھارتی فلموں کے ایک اور اداکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

نئی دہلی .بھارتی فلموں کے ساﺅتھ انڈین اداکار و ماڈل ” شری واوستو چندرا سیکر “ نے مبینہ طور پر خودکشی کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندراسیکر کی پھندا لگی لاش ان کے والد کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جو کہ وہ اپنے کاروباری معاملات کیلئے استعمال کیا کرتے تھے ، اداکار پیرامبور میں واقع اپنے گھر سے بدھ کے روز سے نکلے اور کہا کہ وہ شوٹنگ کیلئے باہر جا رہے ہیں لیکن وہ وہاں سے اپنے والد کے دوسرے گھر پہنچے جہاں سے ان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اداکار کی آخری رسومات پانچ فروری کو ادا کر دی گئیں ہیں تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی دباﺅ کا شکار تھے اور اس حوالے سے ادویات بھی لے رہے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں