ابوظہبی ٹی 10 لیگ، قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی

ابوظہبی . کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمینیٹر میں ٹیم ابوظہبی نے قلندرز کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظہبی نے قلندرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، ناکام سائیڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے، شاہد آفریدی 16 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سہیل اختر 17 اور شرجیل خان12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

میزبان الیون نے ہدف تک رسائی میں چار وکٹوں کا نقصان برداشت کیا، بین ڈکٹ نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کرس گیل 15 اور جوئے کلارک 22 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، سہیل تنویر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں