آن لائن گیم کھیلتے دوستی اور پھر بلاک کرنے کا بھیانک انجام، دوست نے دوست کوزیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) آن لائن گیم کھلیتے ہوئے بننے والی دوستی سے ایک بھیانک واردات نے جنم لیا جس کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان کا سفاکانہ قتل ہوگیا۔

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق پب جی گیم پر بلاک کرنے پر ملزم عطا نے حسن کو اغوا کیا۔ قتل کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عطا نے اپنے تین دوستوں مصور،نوید اور مظہر کے ذریعے 15 سالہ لڑکے حسن عباس کو اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عطا نے حسن کو اغوا کر کے اس کے ساتھ بدفعلی اور قتل کرنے کااعتراف کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق ملزمان مقتول کو اغوا کرکے پہلے ننکانہ لے گئے جہاں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عطا نے 13 جنوری کو رائیونڈ سے حسن عباس کو اغوا کیا تھا جب کہ اغوا ہونے والے بچے کی لاش شیخوپورہ سے ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عطا نے قتل کی واردات سے پہلے بھی حسن عباس سے کئی بار بد فعلی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم عطا کی گرفتاری کے بعد فرانزک لیب میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں