بختاور بھٹو کی شوہر محمود چوہدری کے ساتھ پہلی سیلفی انٹرنیٹ پر وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو کی شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ سیلفی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر جاری سیلفی میں بختاور خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جا رہی ہیں، بختاور بھٹو کے ہمراہ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ والدہ کے مزار پر حاضری دی۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کی تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں محمود چوہدری بختاور بھٹو کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

بختاور کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ بختاور بھٹو زرداری والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں