اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت کیا کررہی ہے؟، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد.مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،جس سے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حکومت کیا کررہی ہے؟۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب عدالت میں پیشی کاتیسراسال چل رہا، نواز شریف کیخلاف حکومت کوکچھ نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ جس ملک میں انصاف نہ رہے وہاں نظام چل نہیں سکتا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ مہنگائی اور بےروزگاری سے پریشان ہے ،وزرا پریس کانفرنسز کرکے عوام سے جھوٹ بولتے ہیں،چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں ،پارلیمان آج مفلوج ہے عوام کی بات نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزوزیراعظم نے پورا دن لگایا اور8بجے پوری قوم کا وقت ضائع کیا،پی ڈی ایم اپنے راستے اور بیانیے پر قائم ہے اور رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں