وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بہت بڑی ذمہ داری ہے،عثمان بزدار

لاہور.وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بہت بڑی ذمہ داری ہے،حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے، ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا، منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ،ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی ، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی ودیگر شامل تھے، چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں ،ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں