مسجد میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کس سے متاثر تھا؟اہم انکشافات سامنے آگئے

سنگاپور.پولیس نے سنگار پور کے علاقہ میں مساجد پر حملے کرکے اسے لائیو دکھانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 16سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کے سخت قانون انٹرنیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت ایک 16 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ملزم کی عمر 16 سال ہے وہ کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر دو مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

سنگاپور کی وزارت داخلہ کا بتانا ہےکہ گرفتار ملزم کا تعلق بھارت کی کرسچن کمیونٹی سے ہے جو اس سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانے والا سب سے کم عمر ملزم ہے۔ ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا ہے اور وہ شدت پسندی کے نظریات سے متاثر ہے۔ ملزم سیکنڈری اسکول کا طالب علم ہے جو مساجد پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے جامع پلان میں ملوث پایا گیا ہے۔

تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، البتہ حکام کا بتانا ہےکہ ملزم نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر ہی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس نے جن دو مساجد کو نشانہ بنانا تھا وہ شمالی سنگاپور میں اس کے گھر کے نزدیک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں