بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی جاں بحق لیکن دراصل کس علاقے سے ہے؟ خاندان کی تلاش شروع

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) بھارتی جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے پاکستانی سید شاہد کے خاندان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاش شروع کر دی ہے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ شخص یکم دسمبر 2020ءکو بھارتی جیل میں ہلاک ہوا۔

والد کا نام عبدالرحمنٰ اور گاؤں بگے مان کا رہائشی ہے جو ممکنہ طور پر ضلع فیصل آباد یا شیخوپورہ میں ہے ، اس کی قومیت کا تعین کرنے کے لیے وزارت خارجہ نے محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مرنے والا شخص ریاست گجرات کی جیل میں بند تھا ، ذہنی توازن بھی درست نہ تھااور بیمار ہونے پر اسے جی کے جنرل ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں