ڈریپ نے روسی ویکسین سپوٹنگ کے استعمال کی بھی منظوری دیدی

اسلام آباد.ڈریپ نے روسی ویکسین سپوٹنگ کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، پاکستان میں ابتک 3 کورونا ویکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق روسی ویکسین کے استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ،روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر رکھا جائےگا،روسی ویکسین 2 ہفتے تک پاکستان پہنچنے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اسٹرازینیکااورچینی ویکسین سائنو فارم حاصل کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں